اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کو نکالنے کا سلسلہ تیز ہو گیا، سعودی حکومت نے مزید 20 پاکستانیوں کو غیرقانونی مقیم قرار دے کر ڈی پورٹ کر دیا۔ سعودی عرب کی جانب سے ان 20 پاکستانیوں کو الگ الگ پروازوں کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ یاد رہے کہ 29 اپریل کو بھی سعودی عرب سے 150 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آنیوالے پاکستانیوں نے امیگریشن حکام کو بتایا کہ سعودی عرب میں وہ باقاعدہ ورک ویزے پر گئے تھے لیکن وہاں ہمارے ساتھ طے شدہ شرائط کے برعکس سلوک کیا گیا اور جس کے کفیل کے زیرسرپرستی ہمیں رکھا گیا اس کی جانب سے بے جا مطالبات اور پیسوں کے تقاضے سے پریشان تھے۔
.......
/169